سی سی پی او کا جمعہ کی نماز کے وقت شہر کی مختلف مساجد کا دورہ،مشکوک افراد، لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

جمعہ 8 مئی 2020 20:23

لاہور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے نماز جمہ کے وقت سکیورٹی انتظامات کے جائزہ لینے کے لئے شہر کی مختلف مساجد کا ویزٹ کیا ۔ انہوں نے جامع مسجد آسٹریلیا اور دربار جامع مسجد عنائیت شاہ ولی کا ویزٹ کیا۔

(جاری ہے)

سربراہ لاہور پولیس نے نمازِ جمعہ کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی اور سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورمساجد پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچائوٍ کے حوالے سے حکومتی 20 نکاتی پر بھی بریفنگ دی۔

سی سی پی او نے کہا کہ مشکوک افراد ، لاوارث اشیاء اور قانون شکن عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ اہلکار دوران ڈیوٹی ماسک اور گلوز کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ مسجد کے اندر باہر سوشل ڈسٹینس کو یقینی بنایا جائے۔