ہماری سیکورٹی فورسز مملکت پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرتے ہوئے قربانی کی لازوال داستان رقم کر رہی ہیں

ناصر سلمان وائس چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل پنجاب، ترجمان حکومت پنجاب کا تربت بلوچستان میں پاک فوج کے آفیسر اور جوانوں کی شہادت پر رنج اور دکھ کا اظہار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 مئی 2020 14:33

ہماری سیکورٹی فورسز مملکت پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرتے ہوئے قربانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2020ء) ناصر سلمان وائس چیئرمین وزیراعلی شکایت سیل پنجاب، ترجمان حکومت پنجاب نے تربت بلوچستان میں پاک فوج کے آفیسر اور جوانوں کی شہادت پر رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز مملکت پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرتے ہوئے قربانی کی لازوال داستان رقم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک دشمن عناصر کا خاتمہ پاک افواج کی اولین ترجیح ہے، بلیدہ بلوچستان میں مادر وطن کی حفاظت کے دوران بم دھماکہ کی بزدلانہ کارروائی میں ایک فوجی افسر سمیت پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش فرمایا، اللہ تعالی سے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا ہے،اور پسماندگان کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔