ملا منصور کی جائیداد نیلامی کی رقم حکومت کو جائیگی، تفتیش کار

ہفتہ 9 مئی 2020 15:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) سابق طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی پانچ جائیدادوں کے نیلامی کیس سے واقف دو تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اس نیلامی کے ذریعے اکٹھا کی گئی رقم حکومت کو جائے گی۔

(جاری ہے)

تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکام نے پاکستانی اخبارات میں اشتہار شائع کیا ہے تاکہ ان جائیدادوں کے بارے میں کسی بھی دعوے کا تعین کیا جائے۔ تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ ا فغان طالبان رہنما ملا اختر منصور کی لگ بھگ 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں ہیں جن میں چھوٹے اپارٹمنٹس اور پلاٹس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :