کراچی، پانی کے تالاب میں ڈوب کر بچہ جاں بحق

ہفتہ 9 مئی 2020 15:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) کراچی کے علاقے نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں پانی کے تالاب میں 11سالہ بچہ ڈوب گیا، ریسکیو نے کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد بچے کی لاش نکال لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ سرجانی تھانے کی حدود میں پیش آیا، جب 11سالہ افغانی بچہ رات کے اندھیرے میں گندے پانی کے تالاب میں گرگیا۔11سالہ امیر حمزہ کی تلاش میں ریسکیو ادارے کی بحری ٹیم نے آپریشن کیا اور بچے کو پانی سے نکال لیا۔ذرائع کے مطابق بچہ خمیسو گوٹھ کا رہائشی تھا اور جس جگہ واقعہ پیش آیا ہے وہ لیاری ندی کے قریب سرجانی کا علاقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :