میڈیا ہاوسز حملہ کیس:ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی

ہفتہ 9 مئی 2020 17:22

میڈیا ہاوسز حملہ کیس:ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی حاضری سے استثنیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) میڈیا ہاوسز پر حملے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق دو مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی، انسدادہشتگردی عدالت نے عامر خان کی استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسدادہشتگردی عدالت میں 22 اگست میڈیا ہاوسز پر حملے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی،ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت ایم کیو ایم رہنما عامر خان اور قمر نوید کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی،عامر خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کے عامر خان کی طبعیت خراب ہے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا لہذا آج حاضری استثنی دی جائے جس پر عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر اور قمر نوید کی حاضری سے استثنی درخواست منظور کرلی،جبکہ کورونا وائرس کے باعث گواہ کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی عدالت نے سماعت بغیر کاروائی کے 13 جون تک ملتوی ،جبکہ ملزمان کے خلاف دو مقدمات تھانہ آرٹلری میں سرکار کی مدعیت میں درج ہیں کیس میں عدالت بانی ایم کیو ایم سمیت 8 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے 22 اگست 2016 کو ایم کیو ایم کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران ایک شخص جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے تھے کیس میں فاروق ستار،عامر خان،قمر منصور،شاہد پاشا، کنور نوید جمیل اور دیگر نامزد ہیں