Live Updates

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پرویز خٹک نے وزیراعظم کا اہم پیغام بھی پہنچایا، جہانگیرترین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کئی شکوے بھی کر ڈالے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 مئی 2020 17:50

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے آٹے چینی بحران میں جہانگیرترین کے ملوث ہونے اور بحران کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے بعد کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں تاہم اب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات دور کروانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر پرویز خٹک نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور وزیراعظم کا اہم ترین پیغام بھی پہنچایا۔ملاقات میں جہانگیرترین نے تحفظات کا اظہار کیا اور شکوہ کیا کہ مقصد کے تحت انہیں بد نام کرنے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ میں شدید مایوس ہوں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بتایا گیا کہ پرور پرویز خٹک اس وقت وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں ملاقات کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ویسے تو وزیر دفاع پرویز خٹک ان دنوں کسی بھی اہم۔ اجلاس میں نظر نہیں آرہے مگر وہ پس پردہ اہم ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم ہاؤس سے ایک کال جہانگیر ترین کو موصول ہوئی تھی اور وہ اس وقت لاہور میں تھے مگر یہ کال موصول ہوتے ہی وہ اسلام آباد آگئے جہاں انھیں ایک بار پھر بتایا گیا کہ ایک اہم شخصیت آپ کی رہائش گاہ پر آرہی ہے اور جب وہ گھر پہنچے تو وزیر دفاع پرویز خٹک ایک اور رہنما کے ساتھ تھوڑی دیر بعد وہاں موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کی ملاقات ایک گھنٹے سے بھی زائد جاری رہی جس میں ترین نے دل کھول کر گلے شکوے کیے اور عمران خان کیلئے اپنی خدمات گنوائیں جس کا اعتراف پرویز خٹک اور ان کے ساتھ آنے والے ایک اور وزیر نے بھی کیا پرویز خٹک نے انھیں بتایا کہ وہ جلد ہی ان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروانے میں کامیاب ہوجائینگے اس لیے وہ تب تک کچھ بھی میڈیا میں نہ بولیں اس پر ترین آمادہ ہوگئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات