خورشید شاہ جیسے لوگ 250 دن سے اندر ہیں، شیری رحمن

نیب قوانین پر بات 3 ماہ پہلے ہوئی تھی، ابھی مشاورت نہیں ہوئی، رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 9 مئی 2020 21:25

خورشید شاہ جیسے لوگ 250 دن سے اندر ہیں، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ جیسے لوگ 250 دن سے اندر ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ کئی دن بیت گئے ہیں لیکن اس کے باوجود جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن پر بھی ریفرنس نہیں بن سکا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس طرح لوگوں کو انتقام کا نشانہ نہیں بنا سکتے۔پی پی سینیٹر نے کہا کہ نیب قوانین پر بات 3 ماہ پہلے ہوئی تھی، ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔