Live Updates

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر چلے گئے

قرنطینہ قانون کے تحت مریض کیلئے ہسپتال یا قرنطینہ میں 14دن گزارنا لازمی ہے، یہ کوئی اوپر سے اتری مخلوق ہے، ڈپٹی اسپیکر اور عام آدمی کیلئے ایک قانون ہونا چاہیے۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 مئی 2020 21:00

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر چلے گئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مئی 2020ء) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر چلے گئے ، جبکہ قرنطینہ قانون کے تحت مریض کیلئے ہسپتال یا قرنطینہ میں 14دن گزارنا لازمی ہے،سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ یہ کوئی اوپر سے اتری مخلوق ہے، ڈپٹی اسپیکر اور عام آدمی کیلئے ایک قانون ہونا چاہیے۔ سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک اسد قیصر اور دوست مزاری کو صحت عطا فرمائے۔

اسد قیصر کی بات کریں تو اسد قیصر وہ ہیں جو بڑے پانچ چھ لوگوں میں پروٹوکول کے لحاظ سے آتے ہیں، اسد قیصر وہ ہیں جنہوں نے ہمیں آگاہی دینی ہے۔انہوں نے قومی اسمبلی کے لفٹ مین سے ہاتھ ملایا، جہاں سے وائرس ان کی فیملی کو لگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب دوست مزاری کودیکھ لیں، ان کو خوف خدا نہیں ہے، یہ اوپر سے اترے ہوئے ہیں ، قانون صرف ہمارے لیے رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف آئے ان کے ساتھ ایئرپورٹ پر 25 لوگ کھڑے ہوئے تھے، عمران خان کبھی ماسک لگاتے ہیں کبھی نہیں لگاتے۔ ایک شخص کے والدین کا انتقال ہوا تھا وہ رو رہا تھا لیکن اس کو نہیں جانے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور عام آدمی کیلئے ایک قانون ہونا چاہیے۔ واضح رہے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر سیلف ائسولیٹ کرلیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کاکہنا ہے کہ کوئی علامات بظاہر نہیں ہے مگر ٹیسٹ کروانے پر ٹیسٹ مثبت آیا۔ ڈپٹی سپیکر 28 اپریل کو دبئی سے واپس وطن پہنچے تھے۔ دبئی سے واپس پہنچ کر کرونا ٹیسٹ نجی لیب سے کرایا تھے جس کے نیگیٹئو آنے پر قرنطینہ سے گھر روانہ ہوگئے تھے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات