چند ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے، شبلی فراز

اس میں کوئی شک نہیں لاک ڈاون نرم کرنے میں رسک ہے مگر وزیراعظم کو یہ بھی دیکھنا ہے غریب عوام کس حال میں ہیں وزیراطلاعات

اتوار 10 مئی 2020 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2020ء) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراطلاعات نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں لاک ڈاون نرم کرنے میں رسک ہے مگر وزیراعظم کو یہ بھی دیکھنا ہے غریب عوام کس حال میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کا علم نہیں یہ کب تک چلے گا،موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فردوس عاشق اعوان پر الزامات سے متعلق مجھے علم نہیں اور مجھے نہیں پتہ کہ وزیراعظم نے انہیں وزارت سے کیوں ہٹایا ۔انہوں نے کہا کہ میرے تعلقات اعظم خان سمیت سب کے ساتھ ٹھیک ہیں،حکومت نے بہت کام کیے پر ہم انہیں ٹھیک پراجیکٹ نہیں کرپائے۔شبلی فراز نے کہاکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ریکوری کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد ہے۔انہوںنے کہاکہ اس موقع پر پارلیمنٹ اجلاس بلانا سیاسی پوائنت اسکورنگ کیلئے ہے، میرے خیال میں چند ہفتے تک پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔