مشہور امریکی بینڈ کے بانی لٹل رچرڈ انتقال کر گئے

پیر 11 مئی 2020 00:35

مشہور امریکی بینڈ کے بانی لٹل رچرڈ انتقال کر گئے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) معروف امریکی موسیقار لٹل رچرڈ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقا ل کر گئے ۔امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے موسقار کے فیملی وکیل بل سبیل نے بتایا کہ لٹل رچرڈ ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھے گزشتہ دو ماہ سے ان کی طبعیت مسلسل خراب جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ رچرڈ نے ایک انٹرویو لینے والے سے بہت دلچسب بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ میں کالا تھا ، لیکن شائقین کو کوئی پرواہ نہیں تھی کیونکہ میں انہیں اچھا لگتا تھا۔واضع رہے کہ لٹل رچرڈ کا اصل نام وین پیننی مینتھا اور وہ گزشتہ 7دہائیوں سے موسیقی اور ثقافت کی دنیا میں ایک بااثر شخصیت تھے۔

متعلقہ عنوان :