افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ڈسٹرکٹ کی حدود میں سڑک کنارے نصب 4 بم ھماکے، ایک بچے سمیت 4 شہری زخمی

پیر 11 مئی 2020 12:40

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ڈسٹرکٹ کی حدود میں سڑک کنارے ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس ڈسٹرکٹ کی حدود میں سڑک کنارے نصب 4 بم ھماکوں میں ایک بچے سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا کہ دارالحکومت کابل کے شمال میں پولیس ڈسٹرکٹ 17 میں سڑک کنارے نصب پہلا بم دھماکہ پیر کی صبح 7 بج کر 45 منٹ پر ہو ا جس کے بعد یکے بعد دیگرے 90 منٹ کے دورانیہ میں مزید 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے