قومی اسمبلی ، شہداء جوانوں ، نور عالم خان ، فیصل جاوید ، بابر اعوان کی کی والدہ کے ایصال ثوا ب کیلئے دعائے مغفرت

پیر 11 مئی 2020 20:00

قومی اسمبلی ، شہداء جوانوں ، نور عالم خان ، فیصل جاوید ، بابر اعوان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) قومی اسمبلی اجلاس میں کیچ میں پاک فوج کے شہید نوجوانوں ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ، نور عالم خان، سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر بابر اعوان کی والدہ ، سینیٹر مراد علی شاہ کے انتقال پر ایوان میں دعائے مغفرت کی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت تمام ارکان سمیت متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔دعا ایم ایم اے رکن مولانا عبدالکبر چترالی نے کرائی۔