پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے تحت کوہسار جنرل ہسپتال کے سامنے ڈاکٹرزاورپیرا میڈکس کے ساتھ اظہار یکجہتی

پیر 11 مئی 2020 22:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے تحت کوہسار جنرل ہسپتال کے آئسولیشن کے سامنے ہاتھوں میں سفید جھنڈے لہراکر ڈاکٹرزاورپیرا میڈکس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر صدر ڈویژن ندیم قاضی کو ہسار ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سریش پیرا میڈیکل اسٹاف و پی ایس پی کارکنان موجود تھے۔

(جاری ہے)

ندیم قاضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائر س کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کیا اور اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران کئی ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنی جان کی قربانی پیش کی آج ہم چیئرمین سید مصطفی کمال و صدر انیس قائم خانی کی ہدایت پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے آئیں ہیں ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہمہ وقت موجو د ہونگے۔