پی آئی اے کی خصوصی کارگو پرواز چین سے لاہور پہنچ گئی

پیر 11 مئی 2020 22:20

لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) پی آئی اے کی خصوصی کارگو پرواز چین سے لاہور پہنچ گئی۔امدادی پرواز بیجنگ سے لاہور پہنچی۔

(جاری ہے)

لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی اور کارگو ٹرمینل مینیجر سرمد حسین نے امدادی سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کی۔پی آئی اے چین سے کرونا کے سدباب کے لئے امدادی سامان پاکستان پہنچانے کے لئے کارگو پروازیں چلا رہی ہے۔