پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے، پاکستان کو کورونا کی مرض اور بھوک وافلاس سے بچانا ہے،

سندھ میں وفاق نے احساس پروگرام کے تحت 23 لاکھ خاندانوں کو ریلیف دیا وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

پیر 11 مئی 2020 22:36

پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے، پاکستان کو کورونا کی مرض اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2020ء) وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے، پاکستان کو کورونا کی مرض اور بھوک وافلاس سے بچانا ہے، سندھ میں وفاق نے احساس پروگرام کے تحت 23 لاکھ خاندانوں کو ریلیف دیا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے پہلی بار جزوی لاک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا نام سنا، وزیراعظم نے سب سے پہلے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔

تئیس لاکھ خاندانوں کو سندھ میں وفاق نے پیسے دیئے سندھ کے مختلف شہریوں میں لوگ راشن کیلئے احتجاج کرتے رہے بتایا جائے کہ سندھ کے راشن کا پیسہ کہاں گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل نے ساڑھے پانچ کھرب روپے صحت بجٹ کا پوچھا تو کراچی کی دیواروں کو بھر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا میں طوفان بدتمیزی برپا کردیا گیا‘کل دادو میں ایک بچہ کتے کے کاٹنے سے موت کا شکار ہوا ہی2019 میں لاڑکانہ میں تئیس ہزار کتے کے کاٹنے کے واقعات ہوئے۔

سندھ میں ایک سال میں ترانوے ہزار کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہوئے ‘ پرسوں سندھ میں پھر گندم چوری ہوئی ہے‘ دس ارب روپے کی گندم کی پرسوں ریکوری ہوئی ہے‘ عمران خان کے احساس پروگرام کو دنیا نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے این سی او سی میں متفقہ ہوتے ہیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیںکل پیر جو گوٹھ میں سندھ حکومت کی ٹیسٹنگ پر سوال اٹھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک بات ہے کہ کورونا ٹیسٹ کو سیاسی مخالفت کیلئے استعمال کیا جائے ۔کراچی،تھر سمیت پورے سندھ میں پانی کے مسائل ہیںمراد سعید تھر کے بچوں کی تصاویر ایوان میں لہرادیں۔ غربت کی شرح سب سے زیادہ سندھ میں ہیلوگ برتن لیکر سندھ میں احتجاج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں پیپلز پارٹی ناکام ہوئی ۔ نیویارک ہمارے اقدامات کی پیروی کر رہا ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ سیاست ہم نہیں پیپلز پارٹی والے کررہے ہیں,میں سارے دستاویزات ساتھ لایا تھا, ایک اپوزیشن لیڈر بھی ہوا کرتے ہیں,کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے آئے تھے اور ایوان میں نہیں آسکتے۔