دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ’ ’کانز‘‘ کورونا کے باعث ملتوی

فلمی میلہ جون یا جولائی کے شروع میں کروانے سمیت مختلف پہلوؤں پر غور

منگل 12 مئی 2020 12:14

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ’ ’کانز‘‘ کورونا کے باعث ملتوی
کانز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والا فلم فیسٹیول کانز کورونا وبا کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ کانز میں فلمی میلہ بارہ سے تئیس مئی کے درمیان ہونا تھا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق یہ میلہ جون یا جولائی کے شروع میں کرانے سمیت مختلف پہلوئوں پر غور کیا جا رہا ہے۔فرانس کے جنوبی ساحلی شہر کانز میں ہونے والے سالانہ فلمی میلے میں دنیا بھر سے فلم ساز، اداکار اور مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں۔فیسٹیول میں بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا جانا تھا اور بڑے بجٹ کی فلمیں بھی ریلیز کی جانی تھیں۔