انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن قبرس 31 اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے

منگل 12 مئی 2020 15:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن قبرس 31 اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بور (ای سی بی) کے مطابق ایان واٹمور کو پہلے ہی کولن قبرس کی جگہ چیئرمین منتخب کیا جا چکا ہے اور انکی تقرری کو رواں ماہ کے آخر میں اے جی ایم میں توثیق کر دی جائے۔ اس سے قبل اے جی ایم اجلاس کو 12 مئی کو منعقد کرنے کی تجویز کی گئی تھی، تاہم بورڈ کورونا وا?رس وبائی امراض کی وجہ سے اس اجلاس کو رواں ماہ کے آخر میں کرانے پر مجبور ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

واٹمور 2009-10ء میں ایف اے کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں اور وہ رگبی فٹ بال یونین کے آزاد بورڈ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دوسری طرف کولن قبرس کو 2015ء میں ای سی بی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا اور وہ 2006ء میں یارکشائر کرکٹ کلب کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر پیشرفت میں لوسی پیٹرسن اور مارٹن ڈارلو کی ابتدائی چار سالہ میعاد میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے جس کے بعد اب وہ رواں سال نومبر میں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے کرداروں کو جاری رکھیں گے۔