Live Updates

حکومت آزاد کشمیر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،ْراجہ مدد علی

لیگی حکومت نے محض ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کررکھی ہے،کورونا کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے احساس کیش پروگرام کی رقم 10فیصد مستحق لوگوں اور 90 فیصد غیر مستحق لوگوں میں تقسیم کی گئی ،ْچیف سیکرٹری نوٹس لینا چاہئے

منگل 12 مئی 2020 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ ایک کوٹلہ مظفرآباد کے امیدوار اسمبلی راجہ مدد علی خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ لیگی حکومت نے محض ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کررکھی ہے،کورونا کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔ابھی تک کورونا وائرس میں کنٹرول صرف انتظامیہ ک کاوشوں سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے غریب عوام کی بھر پورمدد کیااپنے ذاتی فنڈز سے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا۔جبکہ آزاد حکومت نے اپنے ذاتی فنڈز سے ایک روپیہ بھی کسی غریب ،مزور،دیہاڑی دار افراد کو نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ و گزارش کی کہ لوکل گورنمنٹ کے ایم ایل اے فنڈز پر بین لگا کر غریبوں ،سفیدپوش افراد کی مدد کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کی رقم کی تقسیم سیاسی بنیادوں پر کی گئی۔آزاد کشمیر بھر بالخصوص مظفرآباد ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے چہیتوں نے فہرستیں صرف ن لیگ کے کارکنان اور اثر رسوخ والے افراد کی بنائی ہیں۔آزاد کشمیرمیں احساس کیش پروگرام کی رقم 10فیصد مستحق لوگوں اور 90 فیصد غیر مستحق لوگوں میں تقسیم کی گئی۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو اس اہم ایشو کا ازخود نوٹس لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں غریبوں کے ساتھ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا احساس پروگرام کے تحت 12ہزار کی رقم صرف ان افراد کو مل رہی ہے جو بااثر ہیں ،لاک ڈائون کے باعث غریبوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے، دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات