دریائے پنجگوڑہ میں حادثات کی روک تھام کیلئے ہدایات

منگل 12 مئی 2020 18:25

باجوڑ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے ریسکیو 1122 چیف آفیسر باجوڑ کے ہمراہ ماندل برنگ سیلی پٹی دریائے پنجگوڑہ کا دورہ کیا اور تین دن پہلے باجوڑ کے علاقہ ماندل سے تعلق رکھنے والے نوجوان طاہر خان جو سلفی لیتے ہوئے دریا میں گرا تھاکے لاش نکالنے کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر اس موقع پر نوجوان کے لواحقین سے بھی ملے اور موقع پر ان کو ٹینٹ اور دیگر حفاظتی سامان فراہم کی۔واضح رہے کہ برنگ سیل پٹی کے مقام پر دریائے پنجکوڑہ میں نوجوانوں کا دریا میں گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس طرح واقعات کے روک تھام کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ جگہ فوری بند کرنے کی احکامات جاری کئے اور اس خطر ناک جگہ جانے پر 50,000 کا جرمانہ بھی لگایا۔ اس موقع پر سیر وتفریح کیلئے اس خطرناک جگہ ویزٹ کرنے پر گیارہ بندے بھی گرفتارکئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر خار نے کہا کہ انتظامیہ طاہر خان کا سراغ لگانے میں ہر ممکن کوشش میں ہیں اور اس سلسلے میں انشاللہ بہت جلد کوئی خبر ملے گی۔

متعلقہ عنوان :