ملتان میں مطلع جزوی طورپر ابرآلودرہے گا ، گردآلودہوائوں کے چلنے اور بارش کا امکان

منگل 12 مئی 2020 19:52

ملتان ۔12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اوراس کے گردونواح میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا جبکہ گرد آلودہوائوں کے چلنے اور بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز منگل ملتان کادرجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34.3اور کم سے کم 22.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ ہوا میں نمی کاتناسب صبح آٹھ بجے 69فیصد اور شام پانچ بجے 45فیصدریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :