افغانستان میں خودکش بم دھماکہ میں 15 افراد ہلاک ، 56 زخمی

منگل 12 مئی 2020 21:17

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2020ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک جنازے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے 15افراد موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں صوبائی کونسل کے ممبر عبداللہ ملاکزئی اور قومی پارلیمنٹ کے ممبران بھی شامل ہیں ۔ متعدد زخمیوں کو طبی سہولیات کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مقامی عہدیداروں کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم کسی گروپ نے ابھی تک اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ ۔