Live Updates

منہاج ویمن لیگ کا اعتکاف میں بیٹھنے والوںکیلیے آن لائن تربیتی لیکچرز کا پروگرام

آن لائن تربیتی نشستوں کے لیے خواتین اور بچوں کی رجسٹریشن جاری ہے،فرح ناز

منگل 12 مئی 2020 21:25

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے اجتماعات ممکن نہیں تاہم اس سال ذیلی فورم ایگرز نے بچوں کے لیے اعتکاف اور تربیت کا آن لائن پروگرام وضع کیا ہے، 20 رمضان المبارک سے اس آن لائن تربیتی پروگرام کا آغاز ہو جائیگا، یہ تربیتی پروگرامز گوگل مِیٹ پر دوپہر اڑھائی بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہیں گے، فرح ناز نے کہا کہ آن لائن تربیتی پروگرامز کے دوران بچوں کو قرآن خوانی، نعت خوانی، آداب زندگی، قصص الانبیاء کے موضوع پر لیکچرز دیے جائینگے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات