ایک اور سیاستدان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا،27اپریل کو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 مئی 2020 12:09

ایک اور سیاستدان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 13اپریل 2020ء ) فاٹا سینیٹر مرزا محمد آفریدی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اہم شخصیات میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ کورونا وائرس پاکستان میں بھی تیز ی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد شہریوں کے علاوہ اب سیاستدان بھی اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔تاہم گذشتہ روز سے کچھ اچھی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں ،اور کئی سیاستدان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس میں مبتلا سینیٹر مرزا محمد آفریدی صحتیاب ہو گئے،مرزا محمد آفریدی میں 27 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ آئسولیش میں تھے تاہم اب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے دعائیں کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا کی صورتحال میں عوام احتیاطی تدابیر نہ چھوڑیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ '' الحمدالللہ! میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، جن لوگون نے میری صحت کیلئے دعا کی ان سب کا بہت شکریہ، میں کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے جلد پلازمہ عطیہ کروں گا۔ ''اس سے قبل گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ دو بار مثبت تھا جس پر عمران اسماعیل نے عوام سے دعائوں کی اپیل کی تھی ۔ عمران اسماعیل نے بتایا تھا کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے ، انہوں نے تمام چاہنے والوں سے دعاوں کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ للہ مجھے اس بیماری سے لڑنے کی ہمت اور شفا دے۔

انہوں نے کہا کہ میں کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ بھی جنگ لڑتا رہوں گا ۔ اس کے بعدسندھ کے وزیر برائے ریونیو مخدوم محبوب الزمان نے مٹیاری میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو قرار دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 22 اپریل کو مٹیاری کا دورہ کیا تھا جس کے بعد سے ضلع میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ مٹیاری میں متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہو گئی ہے جو گورنر سندھ کے یہاں آنے کے بعد ہوئی ہے ۔