ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کادورہ، 9 قیدی رہا

بدھ 13 مئی 2020 16:20

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودھارائے محمد ایوب اورسینئیر سول جج سرگودھا احسن محمود ملک نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا۔ اُنہیںپولیس کے چاک و چو بندد ستے نے سلا می د ی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اُن کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جاوید اقبال خان، اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رانا محمد ناصر بھی تھے ۔انہوںنے تمام جیل بشمول قیدی ،نو عمر وارڈ اور ہسپتال کا دورہ کیااور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے اورصفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودھارائے محمد ایوب اورسینئیر سول جج احسن محمود ملک نے چھوٹے کیسوں میں ملو ث09اسیران کو رہاکرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :