سیکرٹری ریگولیشن کاخریداری مرکزآسیانوالہ،فیلڈہسپتال،احساس ایمرجنسی سنٹرکادورہ

بدھ 13 مئی 2020 21:27

سرگودہا۔3 1مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) صوبائی سیکرٹری ریگولیشن ونگ احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈائون میںنرمی کی ہے تاہم کرونا خطرات ابھی موجود ہیں۔ ریاستی ادارے احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مقررہ ایام اوقات میںہی کاروبار جاری رکھنے کے احکامات پر سختی سے عمل کروائیں۔

جو کاروباری ادارے حکومتی ہدایت پر عمل نہیں کرتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔وہ آج اپنے دورہ سرگودہا کے موقع پر ڈپٹی کمشنر دفتر میں کرونا صورتحال ،احساس پروگرام،ڈینگی،پرائس کنٹرول ،دفعہ 144،ٹڈی دل اور کرونا ٹائیگر فورس کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،اے ڈی سی آر مثیم رضا،ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکریٹری نے کرونا مریضوں کے حوالے سے حکومت کی جانب سے گھروں میں قرنطینہ کرنے کی پالیسی پر اس کی روح کے مطابق عمل کروانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ ضلع بھر میںکرونا کے مشتبہ 1754مریضوں کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 263پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے 632ڈسچارج جبکہ 163ریکور ہو کر جا چکے ہیں اب تک 5اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ مقامی مشتبہ مریضوں کی تعداد 81ہے جن میں 43پازیٹورپورٹ ہوئے۔ انہوںنے انسداد ڈینگی سرگرمیوںکے حوالے سے بتایا کہ ضلع میں 645ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ اب تک 5130مقامات کی نشاندہی ہوئی انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے حکومت نے 230مزید افرادی قوت بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔ پرائس کنٹرول سے متعلق بتایا کہ مئی کے بارہ دنوں میں مجسٹریٹس نے 711مارکیٹوں کے معائنہ کرکے 7486دکانوں کی انسپیکشن کر کے 997دکانداروں کو 18لاکھ 73ہزار دو سو جرمانہ جبکہ 15ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں۔

انہوںنے مزید بتایا کہ انسداد کرونا آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 266دکانیں سیل 156کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے 7لاکھ 13ہزار پا نچ سو جرمانہ کیا گیا۔ مساجد میں ایس او پیز کے حوالے سے انہوںنے بتایا کہ ضلع بھر کی 2074مساجد کے معائنہ کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 22مساجد کی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری ریگولیشن ونگ نے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47شمالی میں قائم احساس ایمر جنسی کیش سنٹر کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر بتایا گیا کہ تیسرے مرحلہ میں وزیر اعلی پنجاب کے احساس پروگرام کے تحت ضلع بھر کے 56ہزار مستحقین میں 12ہزار روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

صرف تین دنوں میں 16ہزار مستحقین میں 19کروڑ 62لاکھ 72ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہین۔ بریفنگ میں بتایا کہ کیش ایمر جنسی پروگرام کے فیز ون میں 48ہزار 895،فیز ٹو میں 78ہزار 542،فیز تھری میں55ہزار 941مجموعی طور پرایک لاکھ 83ہزار 378مستحقین کو مالی امدا فراہم کی جارہی ہے۔ اور اب تک ایک لاکھ چودہ ہزار 220مستحقین میں ایک ارب 38کروڑ 52لاکھ 45ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

قبل ازیں سیکریٹری ریگولیشن ونگ احمد علی کمبوہ نے گندم خریداری مرکز آسیانوالہ کا معائنہ کیا اور خریداری عمل کا جائزہ لیا۔ انہوںنے سرگودہا میڈیکل کالج میں قائم 80بیڈ ز کے فیلڈ ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر حمیر ا کرم نے بتایا کہ فیلڈ ہسپتال میںمریضوں کے علاج معالجہ کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ مریضوں کی سہولت کیلئے وائی فائی اور گھرون سے رابطہ کیلئے وڈیوکال کی سہولت بھی موجود ہے۔