راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

بدھ 13 مئی 2020 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب، خیبرپختونخو اور بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پنجاب میں خانیوال 14 ، بہاولپور (ایئر پورٹ 10، سٹی 10)،ملتان 10، ڈی جی خان 09، لیہ 07کوٹ ادو، بہاولنگر 05،جھنگ 04، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02،اوکاڑہ 01، خیبرپختونخوا میں پاراچنار، سیدو شریف10،مالم جبہ 05 ،میرکھانی 04، لوئر دیر، ڈی آئی خان 01، بلوچستان میں بارخان 12، کوئٹہ 04 اور سبی کے مقام پر 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42، شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔