کچلاک ٹریفک حادثے کے زخمی حاجی انور اسحاق زئی کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے

بدھ 13 مئی 2020 23:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) کچلاک بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالے حاجی انور اسحاق زئی کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔وہ حاجی قربان مرحوم کے بیٹے، احمد جان، حاجی نصراللہ ،یونس اسحاق زئی، ماسٹر اسحاق ،نصیب اللہ اور حاجی عبداللہ کے بھائی تھے ۔

(جاری ہے)

مرحوم کو پشین کے مقامی معشوم بابا قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

دریں اثناء مرحوم کی وفات پر قبائلی رہنما حاجی عبدالروف خان ترین سیگئی، سردار بہادر خان ترین، ملک سعداللہ جان ترین، حاجی عبدالغنی کاکڑ،بہاؤالدین ترین ملکیار، امان اللہ ترین ،واجد وطن پال اور دیگر نے تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبروجمیل عطافرمائے۔