رواں سال حج کا بڑے پیمانے پر انعقاد نہ ہونے کا امکان

کورونا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،صورتحال کلیئر ہونے پر تمام ممالک کا آغاز کیا جائے گا۔ سعودی حکومت کا وزارت مذہبی امور کو جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 مئی 2020 11:11

رواں سال حج کا بڑے پیمانے پر انعقاد نہ ہونے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -14مئی2020ء) رواں سال حج کا بڑے پیمانے پر انعقاد نہ ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سال حج کا بڑے پیمانے پر انعقاد نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے حج سے متعلق حتمی اعلان تاحال نہ کیا جا سکا۔وزارت مذہبی امور نے سعودی وزارت حج سے رابطہ بھی کیا ہے اور استفسار کیا ہے کہ رواں سال حج ہوگا یا نہیں یا اس حوالے سے کیا انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے حکومت کو جواب دیا گیا ہے کہ کورونا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔صورتحال کلیئر ہونے پر تمام ممالک کا آغاز کیا جائے گا۔حکام وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حج سے متعلق ایس او پیز کے مطابق انتظامات کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک کمرے میں ایک شخص کو رکنے کی اجازت ہوئی تو حج مہنگا ہوگا۔حکام وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ رمضان کے بعد حج کا فیصلہ ہوا تو ہنگامی انتظامات کرنے ہونگے۔

رمضان المبارک کے بعد اگر حج کرانے کا فیصلہ ہوا تو ہمارے پاس وقت کم ہوگا۔
۔ سعودی وزارت حج کی جانب سے حج 2020 کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی وزیر حج نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے استفسار پر بتایا تھا کہ حج2020 کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر فیصلہ 15 رمضان تک کردیا جائے گا۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی تھی کہ حج کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا جس کی باضابطہ اطلاع سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو بھی کی جائے گی۔تاہم تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔