افغانستان کے مشرقی شہر میں بارودی مواد سے بھرا ٹرک پھٹنے سے 5افراد جاں بحق14زخمی

جمعرات 14 مئی 2020 12:10

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) افغانستان کے مشرقی شہر گردیز میںگزشتہ روز دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک عدالت کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے نے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے حوالہ سے بتایا کہ ٹرک بم دھماکہ گریڈز شہر میں ایک فوجی عدالت کے قریب ہواجوآبادی والا علاقہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی ذمہ داری کا فوری طور پر کوئی دعوی نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ یہ دھماکا ایک پرتشدد ہفتہ کے بعد ہوا ہے جس میں منگل کے روز بندوق برداروں نے کابل کے ایک زچگی کے اسپتال پر حملہ کیا تھا ، جس میں 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اسی دن مشرقی ننگرہار میں ایک جنازے میں دولت اسلامیہ کے دعویدار خودکش دھماکے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔