آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مقدمہ تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت

جمعرات 14 مئی 2020 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2020ء) سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مقدمہ تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جمعرات کو سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد سے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف اپیل تین رکنی بنچ ہی سن سکتا ہے۔خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی نے مقدمہ جلد دوبارہ مقرر کرنے کی استدعا کی ۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ تین رکنی بنچ کی دستیابی پر کیس مقرر ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ پی پی رہنما خورشید شاہ نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ،سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔