اسرائیل کے سابق آرمی چیف گابی اشکنازی نئے وزیر خارجہ نامزد

تقرر سے ایک روز قبل مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات بھی کی ،رپورٹ

جمعرات 14 مئی 2020 13:55

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2020ء) اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ گابی اشکنازی کومخلوط حکومت میں ملک کا نیا وزیرخارجہ نامزد کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کی نئی مخلوط حکومت میں شامل دوسری بڑی جماعت بلیو اینڈ وائٹ اتحاد نے انھیں وزیرخارجہ نامزد کیا ہے۔وہ چار عشرے تک اسرائیل کی مسلح افواج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے تقرر سے ایک روز قبل ہی مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے،مخلوط قومی حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کے دوران میں وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے قلم دان بلیو اور وائٹ کو دینے سے اتفاق کیا گیا تھا اور بینی گینز خود وزارت دفاع کا قلم دان سنبھالیں گے۔گابی اشکنازی نازی جرمنوں کی دوسری عالمی جنگ کے دوران میں یہود کے خلاف فوجی کارروائی ہولو کاسٹ میں زندہ بچ جانے والے ایک بلغاری یہودی کے بیٹے ہیں اور ان کی ماں کا تعلق شام سے تھا۔وہ حیفا یونیورسٹی اور ہارورڈ بزنس اسکول کے تعلیم یافتہ ہیں۔