احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی کورونا وائرس کی وبا سے بچا جا سکتا ہے، سینیٹر اورنگزیب خان کا ایوان بالا میں وبا کی صورتحال پر بحث کے دورا اظہار خیال

جمعرات 14 مئی 2020 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔جمعرات کو ایوان بالا میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے یے سینٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ کہ کرونا وائرس ایک عالمی وبا کی صورت اختیار کئے ہوئے ہے اور پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں چاہیے کہ کہ کورونا وائرس سے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اس سلسلے میں عوام میں بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس بیماری سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور اس کے اثرات ترقی یافتہ ممالک پر بھی پڑے ہیں اور عالمی معیشت شدید بحران کا شکار ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے اجلاس کو بے شک طویل کر دیں لیکن اجلاس آج ہی ختم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ملک کے تمام طبقات متاثر ہوئی ہیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جانے چاہئیں۔