1500 اور 100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج )منعقد ہوگی

جمعرات 14 مئی 2020 14:20

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 1500 اور 100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج منعقد ہوگی۔ آج منعقد ہونے والی 1500 اور 100 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی مظفر آباد اور لاہور میں ایک ساتھ انعقاد پذیر ہوگی ۔

(جاری ہے)

100 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں ۔اسی طرح 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔