بلاول بھٹو زر داری کا سینیٹر یوسف بلوچ کو ٹیلیفون ، لیاری میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے معلومات حاصل کیں

لیاری کے عوام کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں، چیئر مین پیپلز پارٹی کی ہدایت

جمعرات 14 مئی 2020 15:25

اسلام آباد /کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2020ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹر یوسف بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سینیٹر یوسف بلوچ نے لیاری میں کورونا وائرس صورتحال سے پارٹی چیئرمین کو رپورٹ پیش کی ،بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے معلومات حاصل کی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زر داری نے ہدایت کی کہ لیاری میں عوام کی صحت پر توجھ دی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ لیاری کے عوام کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ پارٹی ذمہ دار لیاری میں سماجی فاصلے کی آگاہی کیلئے کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی مشکلات ختم کرنے کیلئے حکومت سے مدد حاصل کی جائے۔