پاکستان میں پہلی بار ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ آلٹرنیٹنگ کرنٹ سسٹم سے منسلک

این ٹی ڈی سی نے پہلی 500کے وی (ایچ وی اے سی ) ٹرانسمیشن لائن مکمل کرکے انرجائز کردی

جمعرات 14 مئی 2020 17:32

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے پاکستا ن میں پہلی بار ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو ہائی وولٹیج آلٹرنیٹنگ کرنٹ کے ساتھ منسلک کردیا ۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے تقریبا تین کلومیٹر لمبی پہلی 500کے وی آلٹرنیٹ کرنٹ ٹرانسمیشن لائن یعنی 500کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کواڈ بنڈل ڈریک کنڈکنٹر کی تعمیر مکمل کرکے بلوکی لاہور ایچ وی ڈی سی کنورٹر سٹیشن کو نیو لاہور ۔

شیخوپورہ ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ منسلک کرکے اس ٹرانسمیشن لائن کو انرجائز بھی کردیا ۔این ٹی ڈی سی ترجمان نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے ملک کے جنوبی حصے میں درآمدی کو ئلے پر مشتمل بن قاسم اور حب پاور پلانٹس اور تھر کے علاقے میں مقامی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان پاور پلانٹس سے تقریبا 4000میگاواٹ بجلی کی پیداوا رکو 500کے وی ایچ وی اے سی ٹرانسمیشن لائنز سے 500کے وی مٹیاری سوئچنگ سٹیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔

مزید برآں890کلو میٹر طویل ٴْ660 ایچ وی ڈی سی بائی پول مٹیاری ۔ لاہور ٹرانسمیشن لائن اور دو نوں اطراف (لاہور، مٹیاری) پر کنورٹر سٹیشنز کی تعمیر ایک انڈیڈیپنڈنٹ ٹرانسمیشن کمپنی مکمل کررہی ہے جس سے بجلی کی بلک پاور (Bulk Power)کو اندرون ملک لوڈ سنٹرز تک پہنچایا جائے گا۔ بجلی کی ترسیل کیلئے ایچ وی اے سی سسٹم انتہائی قابل اعتبار ہے جس سے اندرو ن ملک لوڈ سنٹرز تک بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی۔ مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے این ٹی ڈی سی ٹیم کی کاوشوںکو سراہا جس کی بدولت ملک بھر میں کرونا وائرس کی وبا اور لاک ڈائون کی صورتحال کے باوجود یہ منصوبہ بروقت مکمل کیا۔