سپریم کورٹ ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سید خورشید شاہ کی جانب دائر درخواست ضمانت پر سماعت عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت

جمعرات 14 مئی 2020 17:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سید خورشید شاہ کی جانب دائر درخواست ضمانت پر سماعت عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔جمعرات کوجسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں عدالت عظمی کے دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی جانب دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے آغاز پر جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیئے کہ سند ھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل سپرہم کورٹ کا تین رکنی بنچ ہی سن سکتا ہے،دوران سماعت سید خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی نے عدالت سے کیس جلد دوبارہ مقرر کرنے کی استدعا کی۔جس پر جسٹس رضا باقر نے ریمارکس دیے کہ عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ کی دستیابی پر کیس مقرر ہوجائے گا،واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے اپنی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سید خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔