بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

جمعرات 14 مئی 2020 20:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کو بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں کاکول 118، بالاکوٹ 58، دیر ( زیریں31، بالائی 28)، مالم جبہ 30، چراٹ 29، پاراچنار19، سیدو شریف17، میرکھانی 16، چترال 14، کالام 12 ، پٹن11، ڈی آئی خان، مہمند ڈیم 01، اسلام آباد (بوکرہ 104، زیروپوائنٹ 81 ،گولڑہ49، سیدپور 47، ایئرپورٹ 34)، پنجاب میں راولپنڈی( شمس آباد 87، چکلالہ 62)، مری 64 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 26، حافظ آباد ، نارووال 19 ، چکوال 16، اٹک 10، لاہور (ایئرپورٹ 09 ، سٹی 05)، سیالکوٹ (سٹی 07 ، ائیرپورٹ 04 )، گجرات، منڈی بہائوالدین، ڈی جی خان، قصور 06 ، اوکاڑہ، خانپور، گوجرانوالہ 05 ، فیصل آباد04، جھنگ ، کوٹ ادو03، سرگودہا، بھکر، لیہ 01، بلوچستان میں ژوب 17، قلات 13، کوئٹہ (سٹی 10، ایس ایم 07) ، بارکھان 07، نوکنڈی 03 کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 43، مظفرآباد (ایئرپورٹ 41، سٹی 27)، راولاکوٹ 39، کوٹلی 35، سندھ میں جیکب آباد کے مقام پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 42، مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔