سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کا بلوچی ادب کے نامورشاعر مرحوم میر گل خان نصیر کو زبردست خراج عقیدت

جمعرات 14 مئی 2020 22:23

سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کا بلوچی ادب کے نامورشاعر مرحوم میر گل خان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے بلوچی ادب کے نامورشاعر مرحوم میر گل خان نصیر کا ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک مشہور شاعر، سیاست دان اور ایک سچے ماہر تعلیم تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ بلوچ سیاست یا بلوچی ادب کے بارے میں بات کریں تو میر گل خان نصیر ایک منفرد حثیت رکھتے تھے۔