ح*جڑواں شہروں میں گزشتہ 24گھنٹے میں مسلسل موسلاھار بارش نے تبائی مچادی

غ* ندی نالوں میں طغیانی اور پانی کی سطح بلند ہونے سے بیشترعلاقے زیر آب آگئے ً ندی نالوں کا پانی گھروں اندر داخل ہونے سے شہریوں کا سامان تباہ ، مکینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

جمعہ 15 مئی 2020 10:35

ظ ر اولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2020ء) جڑواں شہروں میں گزشتہ 24گھنٹے میں ہونیوالی مسلسل موسلاھار بارش نے تبائی مچادی ندی نالوں میں طغیانی اور پانی کی سطح بلند ہونے سے بیشترعلاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ ندی نالوں کا پانی گھروں اندر داخل ہونے سے شہریوں کا سامان تباہ ہو گیااور اہل مکین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے جبکہ سالڈویسٹ اینڈ منیمٹ سمیت دیگر ادراے معمول کے مطابق کام کرتے رہے ہیں جبکہ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث مختلف علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی پانی کی سطح بلند ہونے اور گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کے لیے مشکلات پیداجبکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف عمل رہے ہیں شہریوں کا سامان تباہ ہو کر رہ گیا جبکہ سامان پانی بہا کر بھی لے گیا ہے تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 95 یونین کونسل 90چک جلال دین میر حیدر کالونی و کرسچن کالونی میں موسلا دھار بارش سے برساتی نالے نے تباہی مچادی لوگوں کے گھروں کے اندر 5فٹ تک پانی کھڑاہوگیاقیمتی اشیائ ۔

(جاری ہے)

الیکٹرونکس کاسامان بھی پانی بہاکرلے گیا علاقہ مکینوں کاکہناہے ایسی تباہی ہر سال آتی ہے لیکن آج تک کسی حکومتی نمائندے نے ہمارے علاقے کی طرف توجہ نہیں دی جبکہ راولپنڈی سوان پل، مریڑ، ڈھیری حسن آباد، گوالمنڈی، مصریال سمیت نشینی علاقے زیر آب اورنالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل آضافہ کٹاریان 11 جبکہ گوالمنڈی 12 فٹ پر پانی کی سطح پہنچ گئی۔