Live Updates

/ وفاقی حکومت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو جاری فنڈز سے شہر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، آفتاب صدیقی

uایم این ایز فنڈز سے شہر میں مختلف پراجیکٹس پر کام ہورہاہے۔ ` این اے 247 میں بہت سی سیوریج اور دیگر اسکیموں پر کام ہورہاہے، فنڈ کے ذریعے شہر میں برسوں سے رکے ہوئے کام مکمل کرائے جارہے ہیں،کراچی میں ترقی کا آغاز ہوچکا ہے، میڈیا سے بات چیت

جمعہ 15 مئی 2020 10:35

ٹ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کو جاری فنڈز سے شہر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ایم این ایز فنڈز سے شہر میں مختلف پراجیکٹس پر کام ہورہاہے۔این اے 247 میں بہت سی سیوریج اور دیگر اسکیموں پر کام ہورہاہے۔

اس فنڈ کے ذریعے شہر میں برسوں سے رکے ہوئے کام مکمل کرائے جارہے ہیں۔کراچی میں ترقی آغاز ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائنز ایریا میں ایم این اے فنڈ کے تحت تعمیر ہونے والی سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی، توقیر احمد اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ شہر میں صرف ایک بڑا مسئلہ کے فور سندھ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ شہر کی ترقی میں وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کررہاہے۔سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں سندھ حکومت کے فور جلد از جلد مکمل کروائے۔کراچی کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جارہاہے۔میئر کو اختیارات دینے چاہیں تاکہ جو کام انکے کرنے کے ہیں وہ مکمل کیے جاسکیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدرخرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے کراچی سے کیے سارے وعدے پورے ہورہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے کراچی کو تباہ برباد کردیا ہے۔پیپلز پارٹی تو سندھ میں بھی ڈلیور نہیں کرپارہی۔جن علاقوں سے دوسری جماعتیں جیتی ہیں وہاں بھی ہماری طرف سے کام کرائے جارہے ہیں۔کراچی میں اس وقت جتنا بھی ترقیاتی کام ہورہاہے وفاقی حکومت کی جانب سے ہورہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں پانی کا بڑا بحران جاری ہے۔ اسپتالوں میں اوپی ڈیز بند ہیں۔اگر کوئی مریض ہے تو وہ کہاں جائے گا۔میٹرنٹی وارڈز بھی بند ہیں۔ساڑھے سات سو ارب روپے ہیلتھ پر چرخ کیے ہیں سندھ حکومت نے۔سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کچھ کام نہیں کررہی ہے۔ناٹ فار سیل والی پی پی ای کٹس فروخت کی جارہی ہیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ہم پیپلز پارٹی کو کڑا وقت دیں گے۔

وزیر اعلی سے پوچھیں گے صحت اوروزیر صحت کے بارے میں بھی پوچھیں گے۔پاس موقع پر ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ یہ سڑک طویل مدت سے خراب تھی۔دونوں سڑکیں بنائی جائیں گی۔عمران خان کے جو سپاہی ہیں ٹی وی پر ہی نہیں بلکہ سڑک پرکام کرتے بھی نظر آتے ہیں۔کورونا کی سیکنڈ ویوو آچکی ہے۔پیپلز پارٹی والے لوگوں کے گھروں میں راشن نہیں پہنچا سکے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما آفتاب صدیقی اور صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کی جانب سے اورنگی ٹاون 14نمبرکے علاقے میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پرعمران صدیقی، توقیر احمد، آصف بھاشانی بھی موجود تھے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاون کے عوام نے پی ٹی آئی کو بڑی تعداد میں ووٹ دیا ہے۔ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

یہاں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جس کو جلد حل کروانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ بہاری کمیونٹی کے لئے شناختی کارڈ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ ان کے مسائل کے حل کے لئے جلد نادرا حکام سے رابطہ کر کے نادرا وین علاقوں میں بھیجیں گے۔اس موقع پر اورنگی ٹاون کے مکینوں نے شناختی کارڈ اور دیگر مسائل پر آواز اٹھانے پر پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات