قانون نافذ کرنے والے اداروں ،پاک آرمی اور سول ایڈ منسٹریشن کا مشترکہ فلیگ مارچ

جمعہ 15 مئی 2020 10:35

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ،پاک آرمی اور سول ایڈ منسٹریشن کا مشترکہ فلیگ مارچ ،اعلی حکام سمیت خصوصی صورتحال کیلئے تعینات اہلکاروں نے شرکت کی ۔ تفصیلات کی مطابق جمعرات کے روز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں ،پاک آرمی اور سول ایڈ منسٹریشن نے فیصل آباد شہرمیں مشترکہ فلیگ مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ میں آرمی حکام اور تعینات دستوں ، مقامی انتظامیہ کے اعلی حکام پولیس حکام و اہلکاروں،ایلیٹ فورس ،ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس،اینٹی ٹیررسٹ فورس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ فلیگ مارچ پولیس لائین سے شروع ہوا اور شہر کے معروف شاہراؤں اور چوکوں سے گذر کر اسی جگہ پر اختتام پزیر ہوا۔ فلیگ مارچ کی قیادت سی پی او فیصل آباد سہیل چوہدری نے کی۔ایس ایس پیز اور دیگر عملہ ہمراہ تھا۔فلیگ مارچ کا مقصد یوم شہادت علیؓ پر امن امان کا قیام، لاک ڈاؤن پر عملدرآمد اور حکومتی اقدامات عمل کروانا اور شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا تھا۔