پی آئی اے سپشل پرواز ریاض سے 249مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

جمعہ 15 مئی 2020 14:29

پی آئی اے سپشل پرواز ریاض سے 249مسافروں کو لے کر لاہور پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) پی آئی اے سپشل پرواز ریاض سے 249مسافروں کو لیکر کر لاہور پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ائر پورٹ سے 4مسافروں کی ڈیڈ باڈی ان کے ورثا کے حوالے کی گئی،43مسافروں کو ہوٹل ون گارڈن ٹائون منتقل کیا گیا،17مسافروں کو پنجاب یونیورسٹی کیمپس منتقل کیا گیا،50مسافروں کو کالا شاہ کاکو ہوسٹل کیمپس منتقل کیا گیا،50مسافروں کو ورثا ہوٹل منتقل کیا گیا،67مسافروں کو اوبان ہوٹل منتقل کیا گیا جبکہ21مسافروں کو پی سی ہوٹل منتقل کیا گیا اور ان تمام مسافروں کو قرنطینہ کر دیا گیا۔