قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک اچھا اقدام ہے

ٹیلٹ سامنے لانے کے لئے نچلے درجے پر کھلاڑیوں کو مراعات کا نظام متعارف کرنے کی ضرورت ہے، رمیز راجہ ․

جمعہ 15 مئی 2020 14:57

قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک اچھا اقدام ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کو مراعات دینی چاہییں کیونکہ ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے یہاں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، نچلے درجے پر بھی کھلاڑیوں کو مراعات کے نظام کومتعارف کرنے کی ضرورت ہے اگر وہاں سے ٹیلنٹ نہیں آئے گا تو پھر سارا کام بند ہوجائے گا۔

جمعہ کو پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیئے گئے سنٹرل کنٹریکٹ پر اپنے یوٹیوب چینل پرتبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ اس طرح کے مزید مراعات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ نسیم شاہ ، حیدر علی اور محمد حسنین جیسے نوجوانوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے تاہم کچھ اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جانا چاہئے تھا۔

اس سے کھلاڑیوں کو امید ملتی ہے اور ان میں لگن کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اس سے انہیں تحفظ اور احساس بھی مل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر کھلاڑیوں کو کیٹیگری وائز انہیں مراعات دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو اپنی پہلی کلاس اور 19 سال سے کم عمر کے کرکٹرز کو بونس کے ذریعے ترتیب دینا ہوگا کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے آپ کو قومی سطح پر ٹیلنٹ ملتا ہے۔

رمیز راجہ نے بتایا کہ ان کا سنٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں پر بھی کچھ مشاہدہ ہے۔ کیٹیگری بی میں نو کھلاڑی موجود ہیں لیکن ان ہمارے چھ کھلاڑیوں نے صرف ایک فارمیٹ میں کھیلا ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں ہم ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹی۔ 20 میں ہماری رینکنگ گذشتہ کئی سالوں سے پہلے نمبر پر تھی اور حال ہی میں یہ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں لیکن ٹی۔ 20 کھلاڑیوں کو زیادہ مراعات نہیں دی گئیں۔ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ٹی۔ 20 کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا برتائو نہیں کیا گیا اور انہیں وہ مراعات نہیں دی گئی کی جو ٹیسٹ کھلاڑیوں کو دی گئی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو مراعات فراہم کرنا بہت ضروری ہے جنہوں نے آپ کو رینکنگ میں ٹاپ رکھا۔