مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد قتل

جمعہ 15 مئی 2020 17:34

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) مسلح افراد نے مختلف مقامات پر شادی شدہ خاتون سمیت -2افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 113/EBمیں محمد لطیف کی بیوی خالدہ بی بی کو گھر میںگھس کر نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ غلہ منڈی کے رہائشی ندیم کو معمولی تلخ کلامی پر قدوس اور امجد نے سوٹے کے وارکرکے موت کی نیندسلاکر کھادر نہر میںپھینک دیا ۔ریسکیواہلکاروں نے لاش کو نہر سے نکال لیا دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں قاتل امجد اورقدوس کو پولیس نے حراست میں لے لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔