وفاقی وزیر نورالحق قادری نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو پاک افغان شاہراہ پر 8 رابطہ پلوں کی تعمیر کرنے کے لئے خط لکھ دیا

جمعہ 15 مئی 2020 17:34

وفاقی وزیر نورالحق قادری نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو پاک افغان ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) پاک افغان شاہراہ پر 8 رابطہ پلوں کی تعمیر کے لئے وفاقی وزیر نورالحق قادری نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو خط لکھ دیا ہے .وفاقی وزیر نورالحق قادری نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو پاک افغان شاہراہ پر 8 رابطہ پلوں کی تعمیر کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کارخانوں مارکیٹ سے لیکر طورخم بارڈر تک پاک افغان شاہراہ پر بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر روزانہ ہزاروں مال برادر گاڑیاں افغانستان جاتی ہے جبکہ افغانستان میں نیٹو ممالک کے لئے سپلائی بھی اسی شاہراہ پر ہوتی ہے لیکن جب بھی علاقے میں بارشیں ہوتی ہیں تو پاک افغان شاہراہ کے تقریبا 8 مقامات پر سیلابی ریلے نکل آتے ہیں جس کے باعث پاک افغان شاہراہ مختلف مقام پر گھنٹوں بند رہتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے بلکہ افغانستان جانے والے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو بھی شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا پاک افغان شاہراہ پر رابطہ پل تعمیر کرنا وقت کی اہمیت کو دیکھتے بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ عوام کو اور افغانستان جانے والے مسافروں مال بردار گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑھے۔