بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے ،جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 15 مئی 2020 21:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2020ء) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جمعہ کی شام پانچ بجکر 53 منٹ پر ضلع کیچ کے علاقے تربت اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،،زلزلے کی شدت 5.1اور گہرائی سولہ کلومیٹر زیر زمین رکارڈ کی گئی ،،جبکہ زلزلے کامرکز تربت سے 70 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل ائی اور دعائیں مانگنا شروع کردیں تاہم ضلع کیچ میں جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :