غیر سرکاری تنظیم رزق کی جانب سے لاکھوں مستحق افراد میں کھانا تقسیم کیا جا چکا ہے،

تنظیم نے مستحق افراد تک کھانا پہنچانے اور اشیاء خوردونوش تقسیم کرنے کے لیے کرکٹ سٹارز کی استعمال شدہ اشیاء کی نیلامی کا پلان بنایا ہے، ان اشیاء کو آن لائن نیلام کیا جائے گا غیر سرکاری تنظیم رزق کے چیئرمین رزق حذیفہ احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 15 مئی 2020 22:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) غیر سرکاری تنظیم رزق کے چیئرمین رزق حذیفہ احمد نی کہا ہے کہ ہم نے چند سال قبل یہ مہم شروع کی تھی کہ لوگوں کو کھانا کھلایا جائے۔جس میں ہم کافی حد تک کامیاب رہے،رزق کی جانب سے لاکھوں مستحق افراد میں کھانا تقسیم کیا جا چکا ہے، موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مستحق افراد تک کھانا پہنچانے اور اشیاء خوردونوش تقسیم کرنے کے لیے کرکٹ سٹارز کی استعمال شدہ اشیاء کی نیلامی کا پلان بنایا ہے، ان اشیاء کو آن لائن نیلام کیا جائے گا رمضان کے آخر تک اس کی بولی کو ختم کر دیں گے اس حوالے سے مختلف اضلاع میں جائیں گے۔

جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا کہ جو خوشی کوئی انسان کسی دوسرے کو دے سکتا ہے اسے دینی چاہیے، ماضی میں بھی جب سیلاب اور زلزلہ آیا میں جو کر سکتا تھا میں نے مدد کی، اور آج بھی کورونا وائرس کے دوران بھی جتنا میں کر سکتا ہوں کر رہا ہوں، ابھی رزق تنظیم کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہوں، اس دوران پندرہ ہزار خاندانوں کو ہم نے راشن پہنچایا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں کورونا کے ساتھ لوگ بھوک سے بھی متاثر ہو رہے ہیں کچھ ٹینس سٹارز غیر ملکی کھلاڑیوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ہمارا اس میں ساتھ دیں جبکہ اس کے علاوہ باکسر عامر نے بھی ہمارا ساتھ دینے کا کہا ہے، کرکٹر شعیب ملک، وسیم اکرم بھائی اور کچھ دیگر دوست بھی ساتھ ہیں، ٹینس سٹارثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ چندہ کیا ہے، جہانگیر خان ٹینس سٹار نے بھی اپنا ریکٹ چندہ کیا ہے، ان کو نیلام کرکے لوگوں کی فلاح کا کام کیا جائے گا، وسیم اکرم نے اپنے دوگیند چندہ کیے ہیں، اسی طرح شعیب ملک نے اپنی شرٹ دستخط کے ساتھ چندہ کی ہے، اس کے علاوہ کچھ اور کرکٹرز نے بھی اپنی شرٹس دینے کا کہا ہے، جن کو دے کر حاصل ہونے والے پیسے کو مستحقین پر خرچ کیا جائے گا، کھلاڑیوں کو موبلائز کیا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ساتھ دیں جبکہ ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق نے جس عزم سے کام شروع کیا ہے اس کو سراہتے ہیں آج کے دور میں اگر ہم اپنی 61 فیصد یوتھ کو ٹیکنالوجی میں آگے نہیں لائیں گے، ترقی نہیں کریں گے ،اس میں پارلیمنٹ یوتھ کے ساتھ ہے۔