ترک صدر کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک گفتگو

ہفتہ 16 مئی 2020 10:20

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ سے ٹیلی فونک بات چیت میں کورونا کے خلاف جدوجہد اور بعد کے دور کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ترک محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں نے بات چیت میں کورونا وبا کے خلاف جدوجہد ، کورونا کے بعد کے دور میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور شام ولیبیا سمیت علاقائی معاملات پر غور کیا ہے۔