یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹو، کمپوزٹ امتحانات کیلئے آن لائن داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ہفتہ 16 مئی 2020 12:52

یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹو، کمپوزٹ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2020ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹو، کمپوزٹ امتحانات کیلئے دوسرے سالانہ امتحان 2019ء اور پہلے سالانہ امتحان 2020ء کیلئے آن لائن داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق خواہشمند امیدوار طلباء و طالبات سنگل فیس کے ساتھ21مئی 2020،ڈبل فیس کے ساتھ 3جون2020ء اور تین گنا فیس کے ساتھ 10 جون 2020ء تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریگولر طلبہ متعلقہ کالج کو جاری کردہ آن لائن پورٹل جبکہ پرائیویٹ طلبہ سرگودھا یونیورسٹی کے ایڈمیشن پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کرائیں گے۔داخلے کیلئے آن لائن پروفائل مکمل کرنے کے بعد فیس کا چالان دستیاب ہوگا جسے کسی بھی ایچ بی ایل برانچ میں جمع کرایا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں فیس کی ادائیگی کیلئے موبائل بیکنگ ایپ کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔چالان جمع کرانے کے بعد اس کی تصویر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔طلبہ کیلئے یہ لازم ہے کہ وہ آن لائن درخواست جمع کرانے کے بعددرخواست فارم کا تصدیق شدہ پرنٹ کنٹرولر امتحانات سرگودھا یونیورسٹی کے پتہ پر ارسال کریں۔

متعلقہ عنوان :