Live Updates

حکومت پنجاب کا عید پر ایک ہفتہ کی تعطیلات دینے کا فیصلہ

پنجاب میں سرکاری ملازمین کو 25 مئی سے 31 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 مئی 2020 13:02

حکومت پنجاب کا عید پر ایک ہفتہ کی تعطیلات دینے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16مئی 2020ء ) حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتہ عید کی تعطیلات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی زیرصدارت عید کی چھٹیوں سے متعلق اجلاس جاری ہے۔اس حوالے سے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر ایک ہفتے کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں 25 مئی سے 31 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گئی۔عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکس کو بند رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ ڈویژن عید کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرانسپورٹ کھولنے کی اصولی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور وزیراطلاعات اسلم اقبال ٹرانسپورٹ کے ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ہوئے۔ جس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس اوپیز کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم صوبائی وزراء اور ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کرلیے گئے ہیں۔ ایس اوپیز کے تحت بس میں2 سیٹوں پر ایک مسافر سفر کرے گا۔

اسی طرح 2 مسافروں میں 3 فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔مسافروں کیلئے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کو یقنی بنانا ہوگا کہ بس میں سوار ہونے کیلئے اگلا دروازہ اور اترنے کیلئے پچھلا دروازہ استعمال ہوگا۔ اسی طرح روٹ مکمل ہونے کے بعد بس میں جراثیم کش سپرے کرنا ہوگا۔ بسوں میں اے سی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیزکے ساتھ پہیہ چلانے کی اجازت دے رہے ہیں۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات